ساہیوال، نئی نویلی بیوی نے خاوند سے ناراض ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 2 جنوری 2017 16:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) نواحی چک 6-88آر میں خاوند سے ناراض ہوکر ایک نوجوان 20سالہ نئی نویلی بیوی انسہ بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد وسیم کی بیوی انسہ بی بی کااپنے خاوند سے ایک گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر وسیم نے اپنی نئی نویلی بیوی کی بات نہ مانی تو انسہ بی بی نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور وہ بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں