ٹبی جنڈیری سہاگ رات کو قتل ہونے والے والدین کے اکلوتے بیٹے کے 4قاتل گرفتار

منگل 3 جنوری 2017 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) نواحی گائوںٹبی جنڈیری میں سہاگ رات کو والدین کے اکلوتے بیٹے دولہا صابر حسین کو قتل کرنے والے 4ملزموں کو پولیس نور شاہ نے تین ماہ بعد گرفتار کر لیا ، ملزموں میں ایک مسافر بس کے گن مین ممتاز اور ایک فیکٹری کے تین ملازمین نصیر احمد ، ناصر اور جاوید شامل ہیں چاروں ملزموں نے 20ستمبر کی رات کو جب صابر حسین دولہا دلہن لیکر گھر آگیا اور سہاگ رات کی تیار یوں میں مصروف تھا کہ 4ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں صابر حسین ہلاک اور 3مہمان محمد امین ، محمد یٰسین اور سکندر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے چاروں ملزموںکے خلاف مقدمہ -324-302اور34ت پ درج کر لیا تھا اور ملزمان مفرور تھے پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے آتشی اسلحہ کی برآمدگی کے لیے 5جنوری تک عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں