ساہیوال ‘تیز رفتار ٹرک نے دسویں جماعت کے طالب علم کو کچل دیا موقع پر جاں بحق، ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ، طلباء کا احتجاج

جمعرات 5 جنوری 2017 15:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) نو ر شاہ گوگیرہ روڈ پر چک 46جی ڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دسویں جماعت کے طالب علم اسد علی کو کچل دیا موقعہ پر جاں بحق ۔ طلباء کا روڈ بلاک کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 46جی ڈی کے علی شیر کا بیٹا دسویں جماعت کا طالب علم اسد علی اپنی موٹر سائیکل پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نور شاہ جا رہا تھا کہ چک 46جی ڈی کے موڑ پر نور شاہ گوگیرہ روڈ پر گوگیرہ کی طرف سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نمبر 3076جی ایل ایل نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں طالب علم موقعہ پر جاں بحق اور اسکی موٹر سائیکل تباہ ہو گئی حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

جس کے بعد طلباء اکھٹے ہوگئے اور طلباء نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے یقین دہانی کرائی تو طلباء منتشر ہو گئے تاہم بعد میں پولیس نور شاہ نے ٹرک قبضہ میں لیکر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں