کھوکھا بازار ساہیوال میں بہاولپور کے میڈیکل افسر کو دو ڈاکوئوںنے لوٹ لیا

جمعرات 5 جنوری 2017 16:33

ساہیوال: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) گزشتہ شام کھوکھا بازار ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوںنے بہاولپور کے ایک میڈیکل افسر ڈاکٹر افتخار احمد کو لوٹ لیا پولیس تھانہ سٹی نے ایک ڈاکو نعمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بہاولپور کا میڈیکل افسر ڈاکٹر افتخار احمد اپنی کار میں اے ایف سی پوائنٹ کی طرف جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے پستول تان کر پانچ ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

ڈاکٹر کے شورپر شہریوںنے تعاقب کرکے ایک ڈاکو نعمان کو قابو کر لیا جبکہ اسکا ساتھی موٹر سائیکل پرفرار ہوگیا۔ڈاکٹر افتخار احمد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ 397-392ت پ درج کرکے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا اور دوسرے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں