ساہیوال‘85سالہ ساس کو تشدد کر کے اور گلا دبا کر 6لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

جمعہ 6 جنوری 2017 15:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء)نواحی چک 5-48ایل میں 85سالہ عورت کو تشدد کرکے اور گلا دبا کر 6لاکھ روپے کی نقدی لوت لی گئی ۔بوڑھی عورت شریفاں کو بیہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے عبدالطیف کی بیوی شریفاں گھر پر اکیلی تھی کہ اس کی بہو زینب نے اپنے ایک دوست عمر عباس کے ہمراہ اسے تشدد کر کے لہو لہان کر دیا اور گلا دبا کر اس کی حالت غیر کر دی اور گھر سے پڑی 6لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی ۔ شریفاںکو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیاہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں