ساہیوال میں ڈاکے ڈاکو دو لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرر ہو گئے

مزاحمت پر عبد الغفار گو لیاں لگنے سے شدید زخمی

بدھ 15 فروری 2017 15:17

ساہیوال میں ڈاکے ڈاکو دو لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرر ہو گئے
ْساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) ساہیوال میں ڈاکوئوں نے 2 لاکھ 65ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے مذاحمت پر عبد الغفار کو گو لیاں مار کر ڈاکوئوں نے شدید زخمی کر دیا نئی آبادی میں کاشف ٹریڈرز کے آفس میں دو ڈاکو گھس آئے ۔مالک محمد رفیع کو پستول تان کر ایک لاکھ رو پے کی نقدی اور مو بائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات جہاز گرائونڈ سرونٹ کالونی کے گیٹ پر ہوئی یہاں رکشہ کے انتظار میں کھڑے ایک سر کاری اہلکار محمد سلیم سے دو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 45ہزار سات سو رو پے کی نقدنی گن پوائینٹ پر چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔ایک اور ڈکیتی چک 159/9.Lمیں ہوئی یہاں دو ڈاکو عبد الغفار کے گھر دا خل ہو گئے مذاحمت پر عبد الغفار کو گو لی مار کر بیس ہزار روپے کی نقدی اور ایک لاکھ روپے کے زیورات چھین کر لے گئے پولیس تھانہ فتح شیر اور تھانہ سٹی نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔عبد الغفار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں