ساہیوال :چوروں نی3 گھروں کو لوٹ لیا،متاثرین کا احتجاج ،دھرنا

پولیس کی ڈاکوئوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کر نے پر متاثرین منتشر ،ٹریفک بحال

ہفتہ 18 فروری 2017 14:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سو ہنی کالونی کوٹ خاد م علی شاہ میں آج صبح تین گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کے خلاف روڈ بلاک کرکے مظاہرہ ، دھرنا اور احتجاج ،دو گھنٹے تک نور شاہ ساہیوال روڈ پر ٹریفک جام ۔تفصیلات کے مطابق سو ہنی کالونی کوٹ خادم علی شاہ میں آج صبح تین بجے چار ڈاکوئوں کا گروہ گھس آیا اور ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر عدیل ، شاہد اور نوشیر کے گھروںسے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے اور 10لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے جب ڈاکو واردات کر رہے تھے تو پولیس کو بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقعہ پر نہ آئی اور ڈاکو تین گھروں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہو گئے ،پولیس تھانہ فرید ٹائون اور پولیس چوکی کوٹ خادم علی شاہ کے خلاف متاثرہ کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نور شاہ ساہیوال روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا، دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس چوکی کوٹ خادم علی شاہ کے سٹاف کو معطل کرکے مقدمات درج کیے جائیں اور ڈاکوئوں کو گرفتار کیا جائے جس کے بعد اے ایس پی سٹی نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی معطلی اور مقدمات درج کرنے اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین نے دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال کر دی اور احتجاج ختم کر دیا۔

دوسری جانب ساہیوال نور شاہ روڈ پر کوٹ خادم علی شاہ میں موبائل شاپ ڈاکوئوں نے لوٹ لی ڈاکو ایک لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرا ر ہو گئے۔واقعات کے مطابق محمد ہاشم اپنی موبائل شاپ پر دن پونے تین بجے بیٹھا تھا کہ پستول سے مسلح ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور اسلحہ تان کر دوکان میں داخل ہوئے اور نقدی ایک لاکھ 25ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے محمد ہاشم کی رپورٹ پر مقدمہ 397-392ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہوسکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں