ساہیوال ،مسافر لڑکی سمیت دونوجوان لڑکیوں اور دو کمسن بچوں کو زبر دستی اغواء کر لیا گیا

جمعہ 3 مارچ 2017 15:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) یہاں نواح میںدو نو جوان لڑکیوں اور دو کمسن بچوں کو زبردستی اغواء کر لیا گیا ایک دونوں مغویہ لڑکیاں برآمد ، کمسن بچے برآمد نہیں ہوسکے۔ ملزمان نے مغویہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد دو لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی بھی چھین لی۔ اغواء کی پہلی واردات جنرل بس سٹینڈ بیرونی اڈہ لاریاں ساہیوال میںہوئی یہاں ایک مسافر لڑکی کائنات صائمہ کو چار مسلح افراد نے زبردستی اغواء کر لیا اور اس سے دو لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی چھین لی اور اسے ہوس کا نشانہ بناتے رہے ، پولیس غلہ منڈی نے مغویہ کو برآمد کر لیا اور ایک ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

ایک اور اغواء کی واردات اڈاہ گیمبر پر ہوئی یہاں ایک لڑکی شائستہ کو زبردستی تین ملزموں نے اغواء کر لیا اور جبراًً آبرو ریزی کر تے رہے اور اسے کمرہ میں بند رکھا جہاں سے مغویہ 5ماہ بعد بھاگ کر آگئی ، پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

چک9-90ایل میں بسکٹ فیکٹری کالونی سے چار مسلح افراد نے ایک چار سالہ بچے یاسر اور ڈیڑھ سالہ بچی سونیا کو زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرا ر ہو گئے جب 3دسمبر کو پولیس تھانہ غلہ منڈی کو وقوعہ کی اطلا ع دی گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور عدالت کے حکم پر تین ماہ بعد مقد مہ درج کر لیا لیکن ابھی تک پولیس دونوں بچوں کو برآمد نہیں کر سکی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں