ساہیوال: جعلی ہسپتال و جعلی کلینک چلانے والے ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون

4گرفتار ‘ہسپتال وکلینک سیل ‘خاتون عطائی سمیت 6کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) جعلی ہسپتال و جعلی کلینک چلانے والے جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون ‘4گرفتار ‘ہسپتال وکلینک سیل ‘خاتون عطائی سمیت 6کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ پر محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمنشر کی قیادت میں چھا پے مار کر جعلی ڈاکٹروں کو جعلی ہسپتالوں و کلینکوں پر پریکٹس کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اور شادمان ٹائون میں یعقوب ‘82/6Rمیں ایم ارشاد اور گول چکر کے قریب ارشاد وغیرہ کو گرفتارکرکے ان کی جعلی ہسپتال اور جعلی کلینکوں کو سیل کردیا جبکہ بھٹونگر میں شبیر احمداورمحلہ بلال گنج میںثمینہ پروین کوجعلی کلینک اور جعلی ہسپتال بنا کر پریکٹس کرتے ہوئے چھاپہ مارا تو دونوں چھاپہ مار پارٹی کو چکر دے کر فرار ہو گئے۔

۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں