پی آئی سی آئی آئی منصوبہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، ڈی سی ساہیوال

منگل 17 اپریل 2018 19:10

ساہیوال۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یار خان، بہاولپور، سرگودھا اور مظفر گڑھ شہر میں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کو ایک بہترین انفراسٹرکچر دستیاب میسر آئیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پروگرام کے کنسلٹنٹس ملیحہ خان ، سہیل انجم، تصدق شاہ، ذیشان مہر اور کمیونیکیشن سپیشلسٹ نوشین طاہر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے، انکا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے تحت ساہیوال سمیت دیگر شہروںکو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے، دریں اثنا میئرساہیوال اسد علی خان بلوچ نے اپنے دفتر میں مجوزہ ترقیاتی منصوبہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے زیر نگرانی اس پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال اور دیگر شہروں میںکوڑا کرکٹ کو تلف کرنے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل، پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ، بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ، جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور دیگر شہروں کو محفوظ ، موثر اور دیرپا انفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئیگا، جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری آئے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں