ساہیوال، ڈکیتی کی واردات میں شہری نقدی و طلائی زیورات سے محروم

منگل 17 اپریل 2018 19:10

ساہیوال۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ساہیوال کے علاقے میں تین مسلح ملزمان نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق شادمان ٹائون میں شیخ مجاہد سلیم اپنے گھرمیں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ 3 ملزمان افتخار وغیرہ گھرمیں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اور نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ فرید ٹائون نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں