ساہیوال ، آٹھ عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا ،نجی ہسپتال اور کلینک سیل

منگل 17 اپریل 2018 20:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ صحت کے ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو اور پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلع ساہیوال میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کے دوران آٹھ عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا اور نجی ہسپتال اور کلینک سیل کر دئے گئے۔محکمہ صحت اور انتظامیہ کی تیم نے موکل کالونی ساہیوال میں منور حسین شاہ کے 18بستروں کے ہسپتال کو سیل کر دیا اور جعلی ڈاکٹر منور حسین کو گرفتار کر لیا آپریشن تھیٹر بھی سیل۔

مشن چوک ساہیوال میں جعلی داکٹر جا وید اقبال کی لیبارٹری پکڑی اور ملزم کو گرفتار کر لیا اور لیبارٹری سیل کر دی ۔اڈہ گیمبر النور سر جیکل اینڈ میٹرنٹی ہوم کی جعلی ڈاکٹر شمیم اختر کو گرفتار کر لیا اور ہسپتال سیل کر دیا ۔اڈا گیمبر دار الشفاء چلڈرن ہسپتال جعلی ڈاکٹر رخسانہ کو گرفتار کر لیا اور ہسپتال سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

آمنہ ہسپتال اڈا گیمبر جعلی داکٹر ارشاد بی بی کو گرفتار کر لیا آپریشن تھیٹر اور ہسپتال کو سیل کر دیااڈہ گیمبر اختر میٹرنٹی ہسپتال پر چھاپہ مار کر جعلی ڈاکٹر نر ما کرن کو گرفتار کر لیا ہسپتال اور آپریشن تھیٹر سیل کر دیا ۔

حسیب ٹائون میں چھا پے مار کر جعلی ڈاکٹر محمد افضل اور ود ہسپتال حاجی صدیق اینڈ میٹرنٹی ہسپتال اور کوثر کئیر میٹرنٹی ہوم کو سیل کر دیا اور ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے آٹھ مقدمات درج کر کے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں