ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میںنقدی ‘ ‘موٹر سائیکل ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چرالئے گئے

جمعہ 4 مئی 2018 20:15

ساہیوال۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘شناختی کارڈ ‘موٹر سائیکل ‘طلائی زیورات اور بیٹری یوپی ایس و موبائل فون لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 87/6-Rمیں ہوئی یہاںخالداپنی موٹرسائیکل پر نورشاہ سے ساہیوال آرہاتھا کہ راستے میں احسن مشتاق وغیرہ 4 ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 62ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوری کی وارداتوں ساہیوال بورڈ میں نامعلوم ملزمان نے محمدمختار کی موٹرسائیکل نمبری 256/OKKمالیتی 40ہزار روپے ‘85/5-Lمیں فاروق احمد وغیرہ 2ملزمان نے محمدعمر فاروق کے گھر سے طلائی زیورات ونقدی مالیتی 65ہزار روپے ‘ جہاز گرائونڈ میں نامعلوم ملزمان نے محمدجاوید کے گھر کے تالے توڑ کر اور لیاقت چوک میں عدنان خالد وغیرہ 2ملزمان نے شہبازسلیم کی دوکان سے موبائل فون ‘ بیٹری اور یوپی ایس مالیتی 42ہزار روپے چراکرلے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں