ساہیوال،ڈاکوگن پوائنٹ پر گھر سے قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

پیر 13 اگست 2018 19:36

ساہیوال۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) گن پوائنٹ پر 7نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوکر 3لاکھ 35ہزارروپے کی لکڑی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 117/9-Lمیں رات کے وقت 7نامعلوم مسلح ملزمان فخر حیات کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کویرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون وغیرہ مالیتی 3لاکھ 35ہزار روپے لوٹ کرفرارہو گئے۔ پولیس تھانہ کمیر نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں