تاش پرجواء کھیلنے والے 10جواری گرفتار

پیر 13 اگست 2018 19:54

تاش پرجواء کھیلنے والے 10جواری گرفتار
ساہیوال۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) تاش پرجواء کھیلنے والے 10جواری پکڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ کمیر 120/9-L میں انتظار حسین وغیرہ 10ملزمان تاش پر جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر انتظار حسین وغیرہ 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے نقدی وٹک اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کمیر نے 5/7/78 قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں