ساہیوال،جشن آزادی کی خوشی میں فائرنگ سے کمسن بچہ شدید زخمی

بدھ 15 اگست 2018 20:21

ساہیوال،جشن آزادی کی خوشی میں فائرنگ سے کمسن بچہ شدید زخمی
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) چک 97/9.Lکے ایک پرائیویٹ سکول کے سیکیورٹی گارڈ کی جشن آزادی کی خو شی میں فائرنگ ایک کمسن بچہ اسجد علی 5سالہ سر میں گو لی لگنے سے شدید زخمی ۔کمسن بچے کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال نیورو سر جری وارڈ میں دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی گارڈ عقیل گرفتار ۔واقعات کے مطابق پرائیویٹ سکول میں جشن آزادی کی تقریب جاری تھی کہ سیکیورٹی گارڈ ان ٹرینڈ ہو نے کی وجہ سے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے گن اچھل گئی اور گولی بچے کے سر میں لگی ۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں