ساہیوال،ڈاکوئوں نے شہری سے ایک لاکھ لوٹ لئے

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بشیر تائون میں بیوپاری سے تین ڈاکوئوں نے ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ۔آفیسر کالونی میں نقب زنوں نے پراونشل کواپریٹو بینک کے زونل آفیسر کے گھر سے دو لاکھ رو پے کی نقدی ۔2.1/4لاکھ کے پرائز بانڈ اور 8لاکھ رو پے کے زیورات لوٹ لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بشیر ٹائون کے بیوپاری بابر حسین مو ٹر سائیکل پر مزدور پلی بینک سے نقدی لے کر گھر آرہے تھے کہ انکا تعاقب کر تے ہوئے مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے اور گن پوائینٹ پر نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

آفیسر کالونی میں پراونشل کواپریٹو بینک کے زونل آفیسر سید طاہر گیلانی نقب زنوں نے زیورات ،نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے دونوں وارداتوں کی مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں