کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ہفتہ 18 اگست 2018 21:13

کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
ساہیوال۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تیزرفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ کمیر 120/9-Lمیں کارمیں سوار بشیرا حمد نے تیزرفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے سڑک کراس کرنے والے ثاقب محمود کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ہسپتال پہنچایاگیا مگر وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کمیر نے متوفی کے بھائی عبدالرشید کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ در ج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں