میئر ساہیوال نے عیدالاضحی کے موقع پرعملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردیں

پیر 20 اگست 2018 20:21

ساہیوال۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) میئر ساہیوال اسد علی خاں بلوچ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی پلان کا اعلان کردیاہے جس کے تحت تمام عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں عملہ صفائی عید گاہوںکے اردگرد صفائی کرکے چونا لگائے گا۔ صفائی پلان کے تحت ہائی سٹریٹ فائر بریگیڈپر ایمر جنسی سنٹر قائم کردیاہے جو 24گھنٹے کھلا اور عملہ موجود رہے گا اور یہاں آنے والی تمام شکایات پر فور ی صفائی کرائی جائیگی۔

وہ یہاںاپنے دفتر میںایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے عیدالاضحی کی چھٹیوںکے دوران میونسپل سروسز کو بروقت اور یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینرز کے اردگرد چونا لگاکر مچھر مار سپرے اور ہر کنٹینر پر ایک سنیٹری ورکرتعینات کیا جائیگا جو آلائشوںکو کنٹینر سے باہر نہیں رکھنے دے گا۔آلائشوں وغیرہ کو اٹھوانے اور مکمل صفائی کے ذمہ دارزون انچارج سینٹر ی ورکرز اور سپرنٹنڈنٹ ہیلتھ شمس الحق ہنگامی مرکز پر موجود ہونگے۔انہوںنے کہاکہ قربانی کرنے والے شہریوں میں سپیشل شاپر بیگ تقسیم کئے جائیںگے جس میں شہری آلائشیں اور فضلہ وغیرہ ڈال کر نزدیکی ڈسٹ بن میں پھینکیںگے تا کہ صفائی کا خیال رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں