عید الاضحی ہمیں قربانی اور خوشیوں کا درس دیتی ہے،چوہدری ساجد نعیم

پیر 20 اگست 2018 20:21

ساہیوال۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی میئر ساہیوال چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے کہاہے کہ عید الاضحی قربانی اور خوشیوں کا درس دیتی ہے اور سنت ابراہیم علیہ السلام کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد دلاتی ہے جو ہم سب کا فریضہ ہے اور اس موقع پر ہمیں غرباء اورمساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد موجود غریب مستحقین کی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں قربانی کا گوشت ضرور دیناچاہئے تاکہ وہ بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہوکر خوداور اپنے بچوں کو بھی گوشت کھلا سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ عید قربانی کے موقع پر ہمیں قربانی کے فضائل بھی یاد رکھنے چاہئیں اور جانور قربان کرنے کے بعد تمام گوشت کو مکس کرکے تین حصے کرکے تقسیم کرنا چاہئے ۔

بعض افراد جانور کے اچھے اچھے حصوں کا گوشت خود رکھ کر اپنا حصہ بنالیتے ہیں جو قربانی کے جانور کا گوشت تقسیم کرنے کا طریقہ درست نہیں اس لئے جو بھی شہری قربانی دیں وہ گوشت کو اچھی طرح مکس کرکے پہلے تین حصوں میں تقسیم کریں اور بعدازاں اپنے رشتہ داروں ‘ دوستوں ‘ ہمسایوں اور غرباء اور مساکین میں تقسیم کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں