ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دائر

اتوار 16 ستمبر 2018 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں ہم جنسی پر ستی کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے ہسپتال کے سٹور کیپر علی صفدر نے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹرا عجاز حیدر کے خلاف عدالت میں رٹ پٹیشن دا ئر کر دی ہے اور تھانہ فرید ٹائون میں مقدمہ کے اندراج کیلئے در خواست دے دی ہے ۔ایم ایس ڈاکٹرا عجاز حیدر ملازمین کو اپنی خواہشات کی تکمیل نہ ہو نے پر بلیک میل کر کے کر پشن پر مجبور کر تا ہے ۔

ایم ایس کی کر پشن کے قصے تو زبان زو عام تھے اور سابق وزیر اعلیٰ کی آمد پر تھی۔

(جاری ہے)

شکایت ہوئی مگر کر پشن الزامات انکوائری تک محدود ہو کر رہ گئی ۔اب ہم جنسی پر ستی کے مکروہ فعل کا الزام بھی سامنے آگیا۔در خواست گزار نے ایک پرائیویٹ نجی چینل پر الزامات دوہرائے ۔علی صفدر نے پولیس کو بتایا کہ ایم ایس اپنے مکروہ فعل میں ناکامی کے بعد ملازم کو سیٹ سے ہتا دیا اسکا بڑا حر بہ ہے۔ایم ایس کے خلاف کر پشن کا مقدمہ اینٹی کر پشن میں درج ہو چکا ہے ۔سابق پر نسپل میڈیکل کالج کی جعلی سٹامپ بنا کر دستخط کر نے اور ٹمپرنگ ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے الزامات زیر تفتیش اور انکوائری ہو رہی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے 17ستمبر کو فریقین کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں