ساہیوال‘ نواحی چک 136/9.Lمیں معمولی بات پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 12افراد شدید زخمی

اتوار 16 ستمبر 2018 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) نواحی چک 136/9.Lمیں معمولی بات پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں عورت سمیت 3کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے نصیر اور ذو الفقار کے گروپوںمیں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈوں اور سوٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 12افراد شہنشاہ 28سالہ،زین15سالہ،ببو 18سالہ،احمد20سالہ،انتظار25سالہ،محمد افضل28سالہ،وسیم21سالہ،منصب 20سالہ،اسلم65،ذوالفقار65سالہ،طاہر یونس12 اور ایک عورت شاہین28سالہ شا مل ہیں۔

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔جہاں عورت سمیت 3کی حالت نازک ہے۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں