ساہیوال‘ گیسٹرو اور انتڑ یوں کی مرض وبائی شکل اختیار کر گئی ایک کمسن بچی سمیت چار افراد جاں بحق

اتوار 16 ستمبر 2018 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) گیسٹرو اور انتڑ یوں کی مرض وبائی شکل اختیار کر گئی ایک کمسن بچی سمیت چار افراد جاں بحق ۔فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ۔ساہیوال میں پرائیویٹ ان رجسٹرڈ فیکٹریاں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کھلے بندوں فرو خت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے گیسٹرو اور انتڑ یوں کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کر گئی جس کی وجہ سے ضلعی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر در جنوں مریض لائے جا رہے ہیں ۔

ایک یوم کے اندر کمسن بچی چک96/9.Lکی3سالہ صباء بلال میاں چنوں کے وحید کا35سالہ بیٹا جہانگیر ،پاکپتن کا60سالہ نور احمد اور بستی کمہاراں کا18سالہ بگا گیسٹرو اور بس سٹینڈ سے نا قص معیاری اشیاء کھانے سے بے ہوش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جب سول ہسپتال لایا گیا تو دم توڑ گئے ۔شہریوں نے فوڈ اتھارٹی ساہیوال کے ڈپٹی دائریکٹر مسٹر عمیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے سابق حکومت کے جانے کے بعد غیر معیاری اشیاء کی فرو خت کی کھلی چھٹی دے دی ہے اور ان رجسٹرڈ فیکٹریوں ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء تیار کر کے فرو خت کر نے والوں مک مکا کر لیا ہے جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی کے سایہ تلے موت بانٹی جا رہی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں