دو وکلاء کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہنگامہ

فائلیں پھاڑڈالیں ، فرنیچر کی توڑپھوڑ، ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

منگل 18 ستمبر 2018 21:28

ساہیوال ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) دو وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہنگامہ کرتے ہوئے فائلیں پھاڑڈالیں اور فرنیچر کی توڑپھوڑ کی، ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساہیوال رانامسعود اختر کی عدالت میں گزشتہ صبح بلال سعید ایڈووکیٹ اورمفتی امجد ایڈووکیٹ ایک مقدمہ محمد ارشد اقبال بنام سرکار میں پیش ہوئے اورمعززجج سے غلیظ زبان استعمال کی اورعدالت کو دھمکیاں دیں اور ہاتھاپائی کی، اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشرمیکن اور دیگر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ وکلاء نے 6/7نامعلوم افراد کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے عدالتی مقدمات کی فائلیں پھاڑڈالیں، فرنیچر کی توڑپھوڑکی اورسائلین کو مارپیٹ کرکے عدالت سے باہرنکال دیا، پولیس تھانہ سول لائن نے نائب کورٹ محمدیونس کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف 7اے ٹی اے و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری محمدانور سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے کہاکہ معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہواہے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں