ساہیوال، کمشنر کی عوام کی تفریح کیلئے پارکوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 22:38

ساہیوال۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے شہر کی خوبصورتی میں پی ایچ اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال کو گرین سٹی بنانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھر پور تعاون از حد ضروری ہے تاکہ نہ صرف نئے پودے لگائے جائیں بلکہ موجودہ گرین بیلٹس اور پارکوں کی حفاظت بھی کی جا ئے ،وہ یہاں پی ایچ اے آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیںجس میں پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،ا س موقع پر ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور ،ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حبیب جیلانی وینس اورڈپٹی ڈائریکٹر رانا طاہر محمود بھی موجود تھے ،انہو ںنے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کی تفریح کیلئے پارکوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ،ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور نے بتایا کہ ان کا ادارہ شہر کے 26پارکوں ،20گرین بیلٹس اور 12چوراہوں کی دیکھ بھا ل کر رہا ہے جبکہ ایک نرسری بھی قائم کی گئی ہے ،کمشنر نے پی ایچ اے کو در پیش مالی مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی گرانٹ کیلئے حکومت سے معاملات کو اٹھایا جائے گا ،ڈی جی نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 3کروڑ30لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں