ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تما م انتظامات مکمل کر لئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

ساہیوال۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے تما م انتظامات مکمل کر لئے ہیں جو آج 23ستمبر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں منعقد ہو گا ۔امتحان میں 3744امیدوار شرکت کریں گے جن میں 2389طالبات اور 1355طلبا شامل ہیں ۔انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک خصوصی اجلاس امتحانی سنٹر پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی محمد زمان وٹو نے کی ۔

انہو ںنے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ امیدوار کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع انتظامات کئے جائیں جن میں پارکنگ کا انتظام ،امیدواروں کے والدین یا ڈرائیور کیلئے بیٹھنے کا مناسب انتظام ‘دوسرے شہروں کے امیدواروں کیلئے رہنمائی کے بینرز ‘ہر امتحانی کمرے میں روشنی کا مناسب انتظام اور وال کلاک کی تنصیب اور امیدواروں سے موبائل اور تدریسی سامان رکھنے کیلئے خصوصی ڈیسک‘ابتدائی طبی امداد کیلئے ہیلتھ کیمپ اور پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے طلبا وطالبات اور ان کے والدین ہمارے مہمان ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہو ںنے امتحانی مٹیریل کی امتحانی سنٹر پر آ نے اور واپس لے جانے کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور کمروں کی صفائی سمیت دیگر امور کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں