ساہیوال: ٹریفک حادثات میں ایک بیوپاری اور ایک محنت کش جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات میں ایک بیوپاری اور ایک محنت کش جاں بحق۔ہڑپہ پرانی چیچہ وطنی روڈ پر چاندنی چوک میں ٹرک کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں کمالیہ کا محنت کش18سالہ رمضان جاں بحق۔

(جاری ہے)

پولیس ہڑ پہ نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور ٹرک قبضہ میں لے لیا ۔عارف روڈ کلیانہ کا موٹر سائیکل سوار بیوپاری 36سالہ شہباز احمد مو ٹر سائیکل ریڑھے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا ۔جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا ۔پولیس نے حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں