ساہیوال،نہر سے فٹ بال نکالتے نوجوان ڈوب گیا ‘ نعش کی تلاش جاری

پیر 24 ستمبر 2018 23:37

ساہیوال۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) نہر سے فٹ بال نکالتے نوجوان ڈوب گیا ‘ نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کا آپریشن جاری ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا رہائشی 20سالہ عمرنامی نوجوان ساہیوال میں نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ،گزشتہ شام کنعان پارک میں فٹ بال کھیلتے ہوئے فٹ بال نہر ایل بی ڈی سی میں گرگیا جسے نکالنے کیلئے وہ نہر میں گیا اور ڈوب گیا ، ریسکیو 1122کا نعش کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک نعش نہیں ملی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں