رشوت کاخاتمہ لینڈر یکارڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:57

ساہیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رائو زاہد اقبال نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق لینڈر یکارڈ اتھارٹی نے کرپشن کیخلاف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے اگر کوئی افسر یا ملازم کرپشن کا مرتکب پایا گیا تو وہ محکمہ سے فارغ کردیاجائے گا۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں افسران وعملہ سے ماہانہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لینڈر یکارڈسنٹرز کی کارکردگی پر عوام کا اظہار اطمینان ہے اوریہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت اراضی سنٹر میں عوام کے بڑھتے ہوئے رش کو کنٹرو ل کرنے کیلئے مزید سنٹرز کی تعمیر کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اراضی سنٹر میں رشوت کاخاتمہ لینڈر یکارڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے عملے کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو بلا کسی تاخیر سروس فراہم کریں اور آنیوالے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں