پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6ملزم گرفتار، مقدمات درج

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:55

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف چھاپے‘ 400گرام چرس ‘95لیٹرشراب اور 3پسٹل ورپیٹر برآمد ‘6ملزمان گرفتار، تفصیل کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی بسکٹ فیکٹری پل کے قریب چھاپہ مارکر منشیات فروش جمشید علی سے 400گرام چرس ‘پاکپتن روڈ پر محمدا مجد سے 10لیٹرشراب ‘پل بارشن کے قریب امتیاز سے 85 لیٹر شراب ‘9/11-Lمیں زاہد اور خلیل سی2 پسٹل9/MM معہ گولیاں اور/7-R 18-B میں محمد سلیم سے رپیٹر 12بوربرآمد کرکے گرفتارکرلیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں