ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:23

ساہیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، تحصیلدار ساہیوال محمدطاہر چوہدری نے ایک ملاقات میںکہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ ہورہاہے، قانون سب کیلئے برابر ہے ،چاہے کوئی امیر ہو یا غریب، تجاوزات آپریشن میںسب کو اعتماد میں لیاگیا تھاتا کہ کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے ،انہوںنے کہاکہ پہلی بار ایسا آپریشن ہورہا ہے جس میں غریب آدمی کو ریلیف اور بڑے مگرمچھوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں