عوام تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں گے،کمشنر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:23

ساہیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ عوام تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں گے،طبی عملے کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم‘سی ای او ڈاکٹر مشتاق بشیر‘ڈاکٹر رانا امتیاز احمد اور ڈاکٹر عبدالمجید کے علاوہ دوسرے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

کمشنر نے ڈویژن میں موجود صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی ‘ڈیوٹی ڈاکٹر کی دستیابی اور طبی آلات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 3ڈی ایچ کیو اور 4ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے علاوہ 26رورل ہیلتھ سنٹرز اور 228بنیادی مراکز صحت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، حالیہ پولیو مہم کے دوران 13لاکھ43ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ جاری خسرہ بچائو مہم کے دوران 6 ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جا رہی ہیں ،کمشنر عارف انور بلوچ نے ہدایت کی کہ چھوٹے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگانے کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ بچو ں میں اموات کی شرح کم ہو،انہوں نے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر پھلدار پودے لگانے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں