بزم حسان پاکستان کے زیرا ہتمام آل پاکستان محفل حمد ونعت کا انعقاد

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:00

ساہیوال۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بزم حسان پاکستان کے زیرا ہتمام آل پاکستان محفل حمد ونعت گزشتہ رات بعد نما ز عشا ء مسجد شہداء کے گرائونڈ میں زیر صدارت حضرت مفتی سعید حسن دہلوی منعقد ہوئی جس کی سرپرستی مولانا کلیم الله رشیدی اور مولانا مفتی محمد عثمان غنی نے نگرانی کی۔محفل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے قراء کرام نے قرات پیش کی جبکہ ثناء خواں حضرا ت نے حمدو نعت کے پھول نچھاور کئے۔ محفل میںقرعہ اندازی کے ذریعے 10عمرہ کے ٹکٹ نکالے گئے ۔ محفل میں سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ‘ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی ‘ سابق چیئر مین پی ایچ اے ساہیوال حاجی احسان الحق ادریس ‘ نامور علماء کرام اور ثناء خواں کے علاوہ ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں