دو مختلف وارداتوں میں نقدی‘ اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون چھین لئے گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:00

ساہیوال۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے نقدی‘ اے ٹی ایمز کارڈ اور موبائل فون چھین لئے‘مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 18/WNمیں ہوئی یہاں محمد عباس اپنی موٹرسائیکل پر رات کے وقت گھر واپس جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی 900روپے اور اے ٹی ایمز کارڈو غیرہ چھین کر فرارہوگئے۔

ایک اور واردات گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائی سکول کے قریب ہوئی یہاں نزاکت علی اپنی بیوی کے ہمراہ گھر سے بازار جارہاتھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان آئے اور انہیں روک کر ڈرادھمکا کر زبردستی نقدی اور موبائل فون کل مالیتی 46ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں