اپوزیشن کا گٹھ جوڑ جمہوریت بچانے کیلئے نہیں،شیخ شاہد حمید

جمعہ 26 اکتوبر 2018 22:51

ساہیوال۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ اپوزیشن سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ جمہوریت بچانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے پرعزم ہیں اس لئے نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی کانعرہ لگانے کیلئے تیار ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی کیلئے اب یہ ضروری ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرورہونا چاہئے اور احتساب کرتے وقت ملک لوٹنے والوں سے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی اب پارٹنر شپ نہیں چلے گی انہیں گزشتہ دس سالوں میں لئے گئے بیرونی قرضوں کا حساب دینا ہو گا۔ان سیاستدانوں نے ہزاروں اربوں لوٹ کر نہ صرف کرپشن کی بلکہ انہوںنے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بیرون ممالک بھجوا کر اپنی جائیدادیں بنائیں اور ملک کو ترقی کی بجائے پستی کی طرف دھکیلا ۔انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہئے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائی جائے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں