بجلی چوری کرنے پر5ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:08

ساہیوال۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والی5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 90/9-L میں منصب علی ‘توت والا میں مظہر اقبال‘ عبدالغفاراور موضع بھوتھنہ میں اشرف اور صدی ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے۔ واپڈا ایس ڈی اوز فیصل محمود اور خالد محمود نے اطلاع ملنے پر چھاپے مارکر ملزمان کو بجلی چور ی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں