ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی ‘23گاڑیاں بند

بدھ 31 اکتوبر 2018 20:20

ساہیوال۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2018ء) ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ‘23گاڑیاں بند ‘483گاڑیوں ‘ 1لاکھ46ہزار 650روپے جرمانہ وصول‘2مقدمات درج کر لیے گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین گجر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد کی نگرانی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوںکے خلاف چیکنگ کی گئی جس میں ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں 23گاڑیاں بند کیں۔

(جاری ہے)

دو گاڑیاں رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ 483گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 1لاکھ46ہزار650 روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک گاڑیوں کے مالکان گاڑیوں کی فوری مرمت نہیں کرائیںگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں