ساہیوال، محنت کش محمد اسحاق کو کلہاڑیاں مار کر قتل اور چار رشدہ داروں کو شدید زخمی کر دیا

جمعرات 1 نومبر 2018 21:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) نواحی چک85/5.Lمیں ایک محنت کش محمد اسحاق کو کلہاڑیاں مار کر قتل اور چار رشدہ داروں کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی چک کے محمد نواز اور قیصر کے در میان گلی میں گزرنے پر جھگڑا ہو گیا جس پر قیصر نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ اسحاق کے گھر پر کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں محمد اسحاق ،قاسم،اعجاز،زاہد اورو ارث کلہاڑیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گے ۔

جب پانچ زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں محمد اسحاق زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبکہ قاسم،زاہد ،وارث اورا عجاز کی حالت نازک ہے ۔پولیس یوسف والہ نے قیصر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ148,324,302اور149ت پ درج کر لیا ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں