فصلوںکو آگ لگاکر ماحول آلودہ کرنے والی 6ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اتوار 4 نومبر 2018 18:50

ساہیوال۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) پرالی کو آگ لگاکر ماحول آلودہ کرنے والی-6ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق میر داد معافی میں لیاقت علی ‘محمدشفیق ‘علیم الله ‘امجد علی ‘عبدالستار اور امجد علی اپنے اپنے کھیتوں میں پرالی کو آگ لگا کر ماحول آلودہ کررہے تھے کہ اس دوران زراعت آفیسر محمدوقاص کو اطلاع مل گئی اور مذکورہ آفیسر نے پرالی کوآگ لگاکر ماحول آلودہ کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ہڑپہ نے مذکورہ آفیسر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں