ساہیوال کے شہریوں کیلئے تیز ترین ڈاک سروس کا آغاز کردیا گیا

منگل 13 نومبر 2018 22:18

ساہیوال۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان ڈاکٹر محمد اکرم نواز نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاکخانہ عوام کو تیز ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے آئے روز جدید سروسز متعارف کروا رہا ہے، وہ یہاںساہیوال جی پی او میںا پنے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر سینئر پوسٹ ماسٹر فضل الرحمن خان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ اب ساہیوال کے شہریوں کیلئے بھی ’’ گھرسے گھر تک الیکٹرانک منی آرڈر سروس‘‘ اور ’’ آج کی ڈاک آج ہی تقسیم ‘‘ کی سروسز کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کے باعث صارفین فوری ریلیف حاصل کرسکیںگے، اس سے قبل یہ سروسز بڑے شہروں میں کامیابی سے جاری ہے اور وہاںکے شہری مستفید ہو رہے ہیں، مذکورہ جدید سروسز سے صارفین اپنے پیاروں کو 1گھنٹہ میں رقم ، تحائف اور دیگر ڈاک پہنچا سکتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں