سی ٹی ڈی کی ساہیوال میں کارروائی ،ْ 3 دہشت گرد گرفتار

بدھ 14 نومبر 2018 15:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا ،ْ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بناناچاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں