ساہیوال،میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ما حولیات کے انسپکٹر اکبر کے رویہ کے خلاف ہڑ تال جی ٹی روڈ پر دھرنا

بدھ 14 نومبر 2018 21:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے سینکڑوں ملازمین نے ما حولیات کے انسپکٹر اکبر کے رویہ کے خلاف ہڑ تال کر دی اور جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم معطل ہو گئی ۔اس ہڑ تال کے بعد مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا جس کی قیاست ڈاکٹر عامر شیرازی نے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے سینٹری انسپکٹر مائیکل کے خلاف مقدمہو اپس لینے اور انسپکٹر اکبر کی معطلی کا مطالبہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے نمائندے دیوان اظہر نے مظاہرین اور ہڑتالیوں سے ملاقات کی اور انکے مطالبات کو پورا کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔تاہم ہڑ تالی ملازمین نے جھوٹے مقدمات اور شہریوں کو بلیک میل کر نے کا انسپکٹر ما حولیات اکبر پر الزام تھا۔تاہم یونین کونسل نمبر9غلہ منڈی میں آج کلین اور گرین پنجاب کا کام ٹھپ رہا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں