ساہیوال،کشتی پل 77/5Rپر بس کنڈیکٹر اور طلباء میں تصادم، ایک طالب علم شدید زخمی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) ساہیوال لاہور روڈ پر کشتی پل 77/5Rپر بس کنڈیکٹر اور طلباء میں تصادم ،ایک طالب علم علی رضا شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ساہیوال سے لاہور ایک مسافر بس نمبر288/BSجا رہی تھی کہ 77/5Rسٹاپ پر طالب علم علی رضا نے اپنی5طالب علموں کے ہمراہ بس کو رکوا لیا بس میںسوار ہو نے پر تنازعہ ہو گیا جس پر طلباء نے مشتعل ہو کر ٹریفک بلاک کر دی ہنگامہ آرائی کے ایک گھنٹہ بعد پولیس مو قع پرپہنچ گئی اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا اور صورت حال کو کنٹرول کیا ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں