ساہیوال،ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں شہر ی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:41

ساہیوال۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘پار چات ‘موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے‘مقدمات درج، ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 53/9-Lمیں ہوئی، یہاں 4نامعلوم ملزمان محنت کش عبدالعلیم کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا اور گھر سے نقدی وپارچات مالیتی75ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے، دوسری واردات 138/9-Lمیں ہوئی، یہاں محمد نوید منیاری کا سامان خریدوفروخت کرکے موٹرسائیکل پر 139/9-Lسے واپس جارہاتھا کہ راستے میں کولڈ سٹور کے قریب 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور موٹرسائیکل نمبر1419/SLK‘نقدی وموبائل فون کل مالیتی47ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں