ربیع الاول کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اللہ اور رسول ؓ کے احکامات کے تابع بنائیں،سہیل انجم

اتوار 18 نومبر 2018 19:50

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ حضور ﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک ایک لمحہ مسلمانو ں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکالنے اور عالمی امن کے قیام کے لیے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اللہ تعالی نے تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ قرار دیاہے ۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ربیع الاول کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اللہ اور رسول ؓ کے احکامات کے تابع بنائیں اور کوشش کریں کہ کسی انسان کو ہمارے ہاتھ اور زبان سے تکلیف نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام محبت و اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے ۔ ایک دوسرے کی عزت اور جان و مال کی حفاظت سب پر لازم ہے ۔ اگر اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جائے تو پوری دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں