سینئر صحافی پرویز طاہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اتوار 18 نومبر 2018 19:50

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء)معروف سینئر صحافی پرویز طاہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مائی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سماجی ‘سیاسی ‘صحافتی ‘مذہبی ‘تجارتی اور دیگر حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و قل خوانی آج صبح 9بجے ان کی رہائشگاہ انصار گلی میں ہوگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں