جھونپڑی میں آگ لگنے سے باپ تین بچوں سمیت جھلس گیا

اتوار 18 نومبر 2018 19:50

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) جھونپڑی میں آگ لگنے سے باپ تین بچوں سمیت جھلس گیا ‘ریسکیوعملہ نے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولڈ ہڑپہ روڈ پر 99/6-Rکے قریب کچی آبادی میں واقع ایک جھونپڑی میںچراغ جل رہاتھا کہ اس دوران اچانک کپڑوںکو آگ لگ گئی جس کے باعث بستروںمیں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 36سالہ ظفر اقبال 14سالہ سعدیہ‘ 10سالہ ارسلان اور8سالہ کرن جھلس گئے جنہیں ریسکیو1122کے عملہ نے فور ی پہنچ کر طبی امداد دی اور انہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں