ساہیوال:جشن عید میلاد النبیﷺ (کل) مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائیگی

منگل 20 نومبر 2018 19:41

ساہیوال۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ (کل) مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائیگی،اس سلسلہ میں ساہیوال اور گردونواح میں جلوس نکالے جائیںگے، محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد ہوگا اور علمائے کرام نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیںگے، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور درود وسلام کی محافل سے ہوگا، ضلع بھر میں 75سے زائد مختلف مقامات پر جلوس نکالے جائیںگے، ساہیوال میں عید میلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس جامعہ فریدیہ سے صبح ساڑھی8بجے نکالاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں