ساہیوال:سی آئی اے انسپکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات

ڈاکو 2لاکھ سے زائد کی نقدی اور 9لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار

منگل 4 دسمبر 2018 17:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) جوہر ٹاون میں انسپکٹر سی آئی اے شہزاد گل کے گھر ڈکیٹی کی واردات،ڈاکو 2لاکھ 16ہزار کی نقدی اور 9لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،تفصیلات کیمطابق چار ڈاکو شہزاد گل کے گھر گلی نمبر1جوہر ٹاون نزد شرقی بائی پاس گھر کے دروازے پر دستک دے کردروازہ کھلنے پر گھر میں داخل ہو گے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے نقدی اور زیورات لوٹ لئے نقدی جو کہ شہزاد گل کے بیٹے کی ایک ہفتہ قبل ہونے والی شادی کی سلامیوں کی نقدی اور نئی نویلی دلہن کے زیورات چھین کر لے گئے،پولیس تھانہ غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انکے پڑوسی تھانہ سٹی کے پولیس سب انسپکٹر رانا کاشف کو بھی اس واردات کی خبر نہ ہو سکی،حالانکہ ڈاکو ان کے ہمسائے پیٹی بھائی کے گھر ایک گھنٹہ تک لوٹ مار کرتے رہی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں