ساہیوال ،سٹریٹ کرائم کرنے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتار

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سٹریٹ کرائم کرنے والے گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات‘موبائل فون اورپسٹل برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ساہیوال کی طرف سے سٹریٹ کرائم کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی خصوصی ہدایت پر تھانہ فتح شیر پولیس کے ایس ایچ او عابد حسین بھلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت اور سخت جدوجہد کے بعد ایک اور گینگ کے 3ملزمان ظہیر کاٹھیا ‘ندیم کاٹھیا اور علی رضا کو گرفتارکرکے ان سے نقدی ‘طلائی زیورات مالیتی تقریباً2لاکھ روپے ‘ 10موبائل فون اور دستاویزات برآمد کرلیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ایس ایچ او عابد حسین بھلہ کے مطابق ملزمان کو مزدور پلی کے قریب سے گرفتارکیا گیاہے جو سٹی ایریا میں موٹرسائیکل پر راہ چلتی خواتین سے پرس چھیننے جیسی وارداتیں کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں